سوپور// ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سوپور کے سالانہ فٹ بال لیگ کا فائنل میچ یہاں سوپور کے سبحان اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔فائنل میچ بابا رضا ایف سی سوپور اور موسیٰ بلیوز ایف سی سوپور کے درمیان کھیلا گیا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے کوئی گول کرنے میں ناکام رہیں۔ تاہم دوسرے ہاف میں موسیٰ بلیوز ایف سی کے کھلاڑی مخالف ٹیم کے ہاف میں ایک گول کرنے میں کامیاب رہے۔موسی بلیوز ایف سی نے ڈی ایف اے سوپور ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ضمیر احمد ٹھاکر نے اس موقع پر ڈی ایف اے سوپور اور ان کی انتظامیہ کو لیگ ٹورنامنٹ کی کامیابی سے تکمیل کے لیے ان کی کوششوں پر مبارکباد دی ہے۔ اس موقعہ پرپیر سراج الدین نائب صدر نارتھ زون کے علاوہ پروفیسر بشیر احمد جنرل سکریٹری فٹ بال ایسوسی ایشن، محمد شفیع ناری بین الاقوامی فٹ بال کھلاڑی، طارق مدنی جنرل سیکرٹری، عبدالمجید ککرو بین الاقوامی کھلاڑی اور ڈی ایف اے بارہمولہ، حاجن، رفیع آباد اور بانڈی پورہ کے نمائندے بھی موجود تھے۔