جموں //جموں میونسپل کارپوریشن کی ڈپٹی مئیر ایڈوکیٹ پورنما شرما نے وارڈ نمبر 5کے کونسلر گوپال گپتا ،اے ایس او روی شرما اور ارڈ کے مقامی لوگوں کے ہمراہ تالاب کھٹیکاں کا دورہ کرکے ،عید الفطر منانے کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لیا، تاکہ زائرین کو سہولیات میسر ہوں۔ڈپٹی مئیر نے دورہ کے دوران علاقہ و ملحقہ جامع مسجد تالاب کھٹیکاں،میٹ مارکیٹ میں صفائی و ستھرائی کا معاینہ کیا ۔ انہوں نے جے ایم سی کے ہیلتھ شعبہ کےASO کو ہدایت دی کہ مساجدوں اور انکے نزدیک علاقوں میں صفائی و ستھرائی برقرار رکھنے کیلئے فوری اقدام کئے جائیں ۔انہوں نے مقامی لوگوں اور دوکانداروں سے بھی عید کے تہوار کے موقعہ پر صفائیو ستھرائی برقرا رکھنے کی اپیل کی، تاکہ لوگ عید کے تہوار کو مناسب صفاء کے ساتھ منائیں گے۔