ادہم پور//ڈویژنل کمشنر سنجیو ورما نے جموں سرینگرقومی شاہراہ پرآئے روز ادہم پورچہنینی حصے پرپسیاں گرآنے والے حصے کاجائز ہ لیا،پسیاں گرآنے کی وجہ سے آئے روز آمدورفت میں خلل پڑتاہے ۔اس دوران ڈویژنل کمشنرکے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر ادھم پوررویندرکمار ،ایس ایس پی ادہم پور رئیس احمدبٹ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرشن لال، ریجنل افسر نیشنل ہائی وے جموں ہیم راج کے علاوہ گھمن انڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ جو ہائی وے کی فورلینگ کاکام کررہی ہے کے نمائندے بھی تھے۔دورے کے دوران ڈویژنل کمشنرنے پسی سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ بات چیت کی اوران کے مسائل کوسنا۔اس موقعہ پر ڈویژنل کمشنرموصوف نے ضلع انتظامیہ کوہدایات دیں کہ لیبراورمشینری کومتحرک کیاجائے تاکہ ٹریفک ودیگرسہولیات میں کم سے کم خلل پڑسکے۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے کہاکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاررہے ۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیاکوہدایت دی گئی کہ وہ نقصانات سے بچائوکیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے اورجلدسے جلد شاہراہ کی بحالی یقینی بنائے۔انہوں نے تعمیراتی ایجنسی کوفورلیننگ کے کام میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔اس دوران نقصانات کے بارے میں بھی جانکاری حاصل ہوئی ۔تعمیراتی ایجنسی نے فورلیننگ کے کام کے سٹیٹس کے بارے میں بھی بتایا۔