جموں //ڈوگرہ صدر سبھا نے دیویکا کے نزدیک منڈال میں اراضی کا ناجائز تجاوزات سے باز یاب کرنے کی سراہنا کی ہے۔ ایک پریس بیان کے مطابق سبھا کے ممبروں کی ٹیم نے بدھ کے روز منڈال کے نزدیک شمشان گھاٹ جگہ کو دورہ کیا،جہاں اراضی پرچند عناصر نے غیر قانونی طور سے قبضہ کیا تھا ،جس کے خلاف ڈوگرہ صدر سبھا نے صوبائی کمشنر کے پاس شکایت درج کی تھی اور انکے ساتھ 21 مئی2019 کو دفتر میں ملاقات کی تھی۔ ۔ٹیم ممبر ورکنگ کمیٹی شنکر سنگھ ، سرپنچ کرتھولی انگریز سنگھ ، سرپنچ سمیال پور بلونت سنگھ ، راجیو کمار، رنجیت سنگھ ،گوپال سنگھ ، مدن سنگھ ، پرتیم سنگھ ،چونی لعل بھگت، کرن سنگھ اور کمال سنگھ پر مشتمل تھی ،جسکی قیادت انچارج یوتھ ونگ گھمبیر دیو سنگھ چاڑک کر رہے تھے۔ٹیم نے صوبائی کمشنر اور ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ کی جانب سے ناجائز قبضہ سے 14کنال اراضی کو بازیاب کرنے اور اسے یاتریوں کے لئے وف کرنے کی ستائش کی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس اراضی کو ملحقہ علاقوں کی وسیع آبادی اپنے فوت ہوئے لوگوں کے آخری سنسکار کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ٹیم نے باقی اراضی کو بھی ناجائز تجاوزات سے بحال کرکے اسکی باضابطہ تار بندی کرنے پر زور دیا ،تاکہ مستقبل میں اس پر کوئی غیر قانونی قابض نہ ہو سکے۔ٹیم نے شمشان گھاٹ پر ایک اور شیڈ تعمیر کرنے کی درخواست کی ہے،تاکہ بارش کے دوران لوگ وہاں انتظار کر سکیں۔انہوں نے شمشان گھاٹ کے لئے سرکاری نرخوں پر لکڑی فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔گھمبیر دیو سنگھ چاڑک نے انتظامیہ پر اس متبرک جگہ سے غیر قانونی طور سے ریت نکالنے پر بھی قدغن لگانے کا مطالبہ کیا،تاکہ دریا کی گہرائی میں اضافہ نہ ہو سکے اور دریا کی پوترتا کی کوئی بے حرمتی نہ ہو۔سبھا نے اس نیک کام میں تعاون کرنے پر تمام لوگوں بشمول ڈی سی سانبہ و دیگر اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا ۔