اشتیاق ملک
ڈوڈہ //طویل خوشک سالی کے بعد سال نو کے آغاز کے ساتھ ہی وادی چناب کے بالائی علاقوں تازہ برفباری و میدانی علاقوں میں ہلکی بارش شروع ہوئی جو جمعرات کو وقفے وقفے سے دن بھر جاری رہا۔ اطلاعات کے مطابق جمرات کو ڈوڈہ ضلع کے شہر و گام میں مطلع ابر آلود رہا اور دوپہر کو ڈوڈہ، بھدرواہ ،ٹھاٹھری و گندوہ بھلیسہ کے پہاڑوں پر تازہ برفباری و میدانی علاقوں میں ہلکی بارش شروع ہوئی جو دیر شام تک جاری رہی. پہاڑوں پر تازہ برفباری و میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور سردی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران عام لوگوں و باالخصوص کسانوں و زمینداروں نے خوشی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ پچھلے کئی مہینوں سے جاری خوشک سالی کے نتیجے میں ندی نالوں و آبی ذخائر سوکھ چکے تھے اور نزلہ، کھانسی و زکام بھی پھیل یا تھا۔ ادھر انتظامیہ نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لوگوں سے خراب موسم میں پہاڑی علاقوں کا رخ نہ کرنے کی اپیل کی ہے اور کسی بھی ایمرجنسی کے دوران مقامی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔