ڈوڈہ //ریڈ ربن کلب نے اپنی کاروائیوں کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ میں جے اینڈ کے ریاستی ایڈز پروینشن اینڈ کنٹرول سوسائٹی کے اشتراک سے ’’دنیا میں ایچ آئی وی /ایڈز میں اضافہ ‘‘ کے موضوع سے ایک توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا ۔لیکچر ڈاکٹر وحید خاور بلوان نے دیا ،جس میں تقریباً150 طلاب نے شرکت کی۔طلاب نے لیکچر میں خاص دلچسپی دکھائی اور ایسے پروگرام مستقبل میں بھی باقاعدہ طور سے منعقد کئے جائیں۔پروگرام کا افتتاح کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شفقت حسین رفیقی نے کیا جبکہ پروگرام کی نگرانی ریڈ ربن کلب کے نوڈل افسر ڈاکٹر جمشید احمد نے کی۔ڈاکٹر رفیقی نے آرگنائزرز کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور ان پر زور دیا کہ وہ ایسے موضوعات پر زیادہ سے زیادہ پروگرام منعقد کریں۔اس سے قبل خون عطیہ دینے کا کیمپ اور اشتہار بنانے کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا ۔ ڈاکٹر جمشید احمد نے طلاب کو اطلاع دی کہ آنے والے دنوں میں ایک کوئیز مقابلہ اور ایک بیداری ریلی منعقد کی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ اختتامی تقریب اگلے ہفتہ منعقد کی جائے گی ،جس میں طلاب کو انعامات سے سرفراز کیا جائے گا۔