اننت ناگ //اننت ناگ کے ڈورو شاہ میں فوج کی جانب سے خواتین کرکٹ لیگ کے افتتاحی تقریب میں بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے یوسف پٹھان نے کہا کہ 'کشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے بس وہ محنت و لگن سے کھیلتے رہیں اور ہمیشہ آگے بڑھنے کی کوشش کریں ہم سے جو ممکن ہوسکے گا، ان کے لیے کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ 'نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ خود کو کھیل کود میں مشغول رکھیں تاکہ انہیں ملکی یا عالمی سطح پر کھیلنے کا موقع ملے۔واضح رہے ڈورو شاہ آباد میں فوج کے 19 آر آر کی جانب سے خواتین کرکٹ لیگ سوموار سے شروع ہوا۔