لندن//دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر ڈرونز بنائے جارہے ہیں جو کئی مسائل کی وجہ بن رہے ہیں تاہم اب ایک بہت مؤثر اور جدید دستی گن سے ان ڈرون کو جام کرکے گرانا بہت آسان ہوگا۔پاکستان میں تو نہیں لیکن ترقی یافتہ ممالک میں ڈرونز شوقیہ بھی استعمال ہورہے ہیں اور اب ان سے جان چھڑانے والی ٹیکنالوجی پر بھی کام جاری ہے۔ اس کے علاج کے لیے ڈرون شیلڈ کمپنی نے ایک ڈرون گن بنائی ہے۔ یہ ڈرون گن کئی طرح کی فریکوئنسی بلاک کرکے کئی اقسام کے ڈرونز کو گراسکتی ہے۔اگرچہ اب فوٹو گرافی اور پیزا پہنچانے کیلیے ڈرون عام طور پر استعمال ہورہے ہیں ۔