ماسکو // عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس سے شدید طور پر متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے میں مؤثر دوا ڈیکسامیتھازون کے کلینیکل ٹرائلز کے ابتدائی نتائج کا خیرمقدم کیا ہے ۔منگل کو ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم نے ایک پریس ریلیز میں کہا ‘‘ یہ پہلا علاج ہے جس میں آکسیجن اور وینٹی لیٹر استعمال کرنے والے کووڈ 19 کے مریضوں کی موت کا خطرہ کم ہو جاتا ہے ۔