محمد تسکین
بانہال // محکمہ صحت میں 24سالہ طویل اور مثالی خدمات انجام دینے کے بعد ڈاکٹر محمد ایوب وانی ملازمت سے سبکدوش ہو گئے ہیں ۔اس موقع پر رام بن میں محکمہ صحت کے افسران، ساتھی ڈاکٹروں اور عملے کی جانب سے انہیں شاندار الوداعی تقریب دے کر ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر ایوب وانی نے 13برس تک کنٹریکچول ڈاکٹر کے طور اسسٹنٹ سرجن کے عہدے پر خدمات انجام دیں، جس دوران وہ ایمرجنسی اور دیگر شعبہ جات کی ذمہ داریاں سنبھالتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013میںان کی باقاعدہ تقرری عمل میں لائی گئی اور انہیں اپنے بنیادی محکمہ آیوش میں منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد ایوب وانی ضلع کپواڑہ کے رہائشی ہیں اور ضلع رامبن میں دو بار کی تعیناتی کے دوران ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔