عظمیٰ نیوز سروس
جموں//سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر جموں میں فائرنگ کی کوشش کے واقعے کی تحقیقات کے لیے پولیس نے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم(ایس آئی ٹی)تشکیل دی ہے۔آئی جی پی جموں، بھیم سین توطی کے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق معاملے کی سنگینی اور حساسیت کو دیکھتے ہوئے پولیس نے تفصیلی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی جے ایس کے رینج کی نگرانی میں ایک ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے۔ اس ٹیم میں ایس ایس پی سنجے شرما، ایس پی ہیڈ کوارٹر جموں ارشاد حسین راتھر، ڈی ایس پی اروند کمار سمبیال اور جموں پولیس کے دیگر افسران سمیت سینئر افسران شامل ہیں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں ایس آئی ٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ واقعہ کی مکمل اور وقتی جانچ کرے۔