ڈاکٹر سیدسجادآئی ایف ایس کے ایڈیشنل جوائنٹ سیکریٹری منتخب

عظمیٰ نیوزسروس

نئی دہلی//ڈاکٹر سیدسجادحسین نے نیشنل ایڈیشنل جوائنٹ سیکریٹری انڈین فرٹیلیٹی سوسائٹی کاعہدہ سنبھالا۔ڈاکٹر سیدسجاد حسین کی انڈین فرٹیلیٹی سوسائٹی کانیشنل ایڈیشنل جوائنٹ سیکریٹری مقرر کیاجاناجموں کشمیر کے طبی طبقہ کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے۔یہ پہلی بار ہے جب جموں کشمیر کے کسی ڈاکٹر کو انڈین فرٹیلٹی کونسل کی قومی ایگزیکٹوں کا ممبر منتخب کیا گیا ہو۔ڈاکٹر سجاد کی نگرانی میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے کافی نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے۔انڈین فرٹیلٹی سوسائٹی میں ان کاانتخاب ان کے انفردای اورجموں کشمیر کے طبی شعبے کی مجموعی کارکردگی کااعتراف ہے۔