ڈاکٹر اَصغر حسن سامون کا میگاروزگار میلہ کا افتتاح ۔5000 اُمید واروں کااندراج، 25 ملٹی نیشنل ، نیشنل اور مقامی کمپنیوں کی شرکت

جموں//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے گورنمنٹ پولی تکنیک بِکرم چوک جموں میں دیش بھگت یونیورسٹی( ڈی بی یو) منڈی گو بند گڈھ پنجاب کے اشتراک سے سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام میگا جاب فیئر کا اِفتتاح کیا۔تقریباً 5,000 اُمید واروں نے آن لائن اور آف لائن موڈ کے ذریعے اپنا اِندراج کیاجبکہ 25 کے قریب معروف ملٹی نیشنل ، نیشنل اور لوکل کمپنیوں وصنعتوں نے اُمیدواروں کی خدمات حاصل کرنے کے لئے حصہ لیا۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سدرشن کمار مہمانِ خصوصی تھے جبکہ مشن ڈائریکر سکل ڈیولپمنٹ مشن لینا پادھا ، اے ڈی ڈی سی جموں رمیش چندر ، پرنسپل گورنمنٹ پولی تکنیک جموں ارون بنگوترا ، صدر دیش بھگت یونیورسٹی ڈاکٹر سندیپ سنگھ، نائب صدر دیش بھگت یونیورسٹی ڈاکٹر ہرش سدا ورتی اور جموںوکشمیر کے مختلف سرکاری پولی تکنیک اور آئی ٹی آئی کے پرنسپل بھی موجود تھے۔پرنسپل سیکرٹر ی ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے اِس جاب فیئر کے انعقاد کے لئے گورنمنٹ پولی تکنیک جموں اِنتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔اُنہوں نے طالب علم کو ملازمت کی تلاش میں درپیش مختلف چیلنجوں پرروشنی ڈالی اور ان کی حوصلہ اَفزائی کی کہ وہ مسلسل محنت او رلگن سے ان چیلنجوں کو نتیجہ خیز مواقع میں تبدیل کریں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ جاب فیئر اُمیدواروںکو ان کی صلاحیت اور تعلیمی قابلیت کے مطابق ملازمتیں فراہم کرتے ہوئے روزگار اور ملازمت کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک مربوط نقطہ نظر اَپنا ئے گا۔بعد میں ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے پی ڈبلیو ڈی کی طرف سے تعمیر کردہ سی آئی آئی آئی ٹی ہوسٹل بلاک کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ نے اَپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مختلف پہلوئوں،تین سالہ ڈپلوما کورسوں اور محکمہ کی طرف سے پیش کئے جانے والے سکل ایڈ آن کورسز کے تازہ ترین اَپ ڈیٹس کے بارے میں بتایا ۔ اُنہوں نے کہا کہ جاب فیئر طلباء کے لئے اَپنے مستقبل کے سپانسروں سے ملنے کاپلیٹ فارم ہوگا۔کالج کے پرنسپل نے تقریب میں شرکت کرنے والے مختلف صنعتوں اور کمپنیوں کے بارے میں بتایا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس جاب فیئر کا اِنعقاد 25 معروف ملٹی نیشنل ، نیشنل او رمقامی کمپنیوں جیسے بی وائی جے یوز، ورٹیکس، اِنجینئرنگ اوشن، ڈائیل جسٹ ، ایچ ڈی ایف سی، کالیج دیکھوڈاٹ کام،سافٹ زونِکس ،روڈائیکس سروس پرائیویٹ ، آئی سی آئی سی آئی لمٹیڈ،سے اے ڈی ڈی بینک،ایس ایس ڈیسک،گلوبل،او وائی او،ٹیلی ایکلیرکس ، پرفارمنس، پروٹائم ٹاسکس وغیرہ میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش سے کیا گیا ہے۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے نائب صدر ڈی بی یو نے ڈاکٹر اصغر حسن سامون کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اِس قسم کے اَقدامات شروع کئے گئے ہیں جہاں طلباء اَپنی صلاحیتوں کو نکھار سکتے ہیں۔