ڈاکٹرپریکشت سنگھ منہاس جے کے بوس چیئر مین نامزد

سرینگر/بلال فرقانی/جموں کشمیر انتظامیہ نے ڈاکٹرپریکشت سنگھ منہاس کو دو سال کیلئے جموں و کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن کا نیاچیئرمین مقرر کیا ہے۔محکمہ تعلیم کے پرنسپل سکریٹری، کی جانب سے جاری کر دہ ایک حکمنامہ کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر کے احکامات پر جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن ایکٹ، 1975 کے سیکشن 12 کی ذیلی دفعہ (1) کے ذریعے حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ان کی تقرری عمل میںلائی گئی۔ خیال رہے کہ ڈاکٹرپریکشت سنگھ منہاس ڈائریکٹر اسکول آف ہاسپیٹلیٹی اینڈ ٹورازم منیجمنٹ، فیکلٹی آف بزنس اسٹڈیز، جموں یونیورسٹی میںتعینات تھے ۔