رام بن //ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کی جانب سے ڈاکٹروں کیلئے تین روزہ ایمرجنسی روم ٹراما کورس جمعہ کے روز اختتام پذیر ہوا ۔ کورس میں 14ڈاکٹروں ، جن میں سے 6 اودھمپور سے،4 رام بن سے، 3 ڈوڈہ سے اور ایک کشتواڑ سے تھا ، کو کسی بڑے حادثہ، ڈیزاسٹر یا آفات سماوی کے دووران ٹراما مریضوں کا معالجہ کرنے کی تربیت دی گئی۔کورس کے دوران ڈاکٹر خورشید اقبال اور ڈاکٹر ونیت گپتا کی قیادت میں ماہرین کی تین رکنی ٹیم نے ماک ڈرل ،لیکچروں اور پائور پوائنٹ پیش کرکے ڈیمانسٹریشن دیا ۔ ٹرینروں کو ایمرجنسی کی صورت میں اپنے اپنے ہسپتالوں میں ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تربیت بھی فراہم کی گئی۔کورس کے اختتام پر سی ایم او رام بن ڈاکٹر سیف الدین خان نے تمام ٹرینروں میں اسناد تقسیم کیں۔ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز جموں کی پہل کی سراہنا کرتے ہوئے کہ رام بن ،ڈوڈہ ،کشتواڑ اور اودھمپور اضلاع کے حساس ہونے کی وجہ سے یہ کورس بہت ہی مفید ثابت ہوگا۔.