جموں/نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے آج فنٹر میں 1.60 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے ٹرانسفارمر مرمت کے ورکشاپ کا سنگ بنیاد رکھا ۔اس صوبائی سطح کے ورکشاپ میں 10-15ٹرانسفارمر روزانہ مرمت کئے جانے کی گنجائش موجود ہے جو رام کوٹ ، بسوہلی ، بنی اور بلاور علاقوں کے لوگوں وقف رہے گا۔ ورکشاپ میں 50ٹرانسفارمروں کا ریزرو بینک ہمیشہ دستیاب رہے گا جو مختلف علاقوں کی ضرورتوں کو پورا کرے گا۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ورکشاپ لوگوں کو بلا خلل بجلی فراہم کرنے کو یقینی بنانے کے لئے فوری مرمت کی سہولیات فراہم کرے گا اور کٹھوعہ کے ورکشاپ پر ورک لوڈ کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔نائب وزیر اعلیٰ نے اس موقعہ پر مالتی ، بھدر ، پرمالا سے آئے ہوئے کئی وفود سے ملاقات کی اور انہیں درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی۔ انہوںنے وفود کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل مرحلہ وار طریقے پر حل کئے جائیں گے۔