ریاسی //سنگم تھیٹر گروپ ریاسی کی جانب سے ڈانس ریولیوشن اکیڈمی کے اشتراک سے سمر کیمپ کی اختتامی تقریب ڈانس کے ساتھ انجا م دی گئی۔سمر کیمپ 10جون سے25جون 2018تک منعقد کیا گیا ،جسکی اختتامی تقریب کے ایل سہگل ہال جموں میں منعقد کی گئی۔آر ٹی او جموں ڈی آر کنیتھیا اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔جبکہ جموں یونیورسٹی کی پروفیسر رینو نندا مہمان ذی وقار تھی۔نامور تحریر کار بی آر وردھان ، کمار اے بھارتی، جنگ ایس ورمن، اور مشتاق کاک بھی اس موقعہ پر خصوصی مدعو میں شامل تھے۔سمر کیمپ کا اہتمام ڈانس ریولیوشن اکیڈمی کے ایچ او ڈی سنجیو منگوترہ اور کوریوگرافر مس انو بھاردواج کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا تھا ۔سمر کیمپ میں سکول کے20طلاب نے شرکت کی۔شرکت کرنے والے تمام طلاب میں تمغے اور اسناد عطا کئے گئے۔ اے ون کمپیوٹر ،پونچھ ہائوس کے مالک کلدیپ کلوترہ نے ریفرشمینٹ سپانسر کی تھی۔ اس موقعہ پر مس رینو نندا نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کلچرل پروگرام میں شرکت کرنے والے طلاب کی حوصلہ افزائی کی۔اشیمہ شرما نے پروگرام میں نظامت کے فرائض انجام دئے جبکہ انو بھاردواج نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔