سرنکوٹ//ڈائریکٹردیہی ترقی وپنچایتی راج رویندر کمار بٹ نے سرنکوٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔اس دوران موصوف کے ہمراہ اے سی ڈی پونچھ نائب تحصیلدار لسانہ محمد رشید بی ڈی او سرنکوٹ قدیر چاڑک اور بی ڈی او بفلیاز غلام مصطفیٰ منہاس دیگر عملہ بھی تھا۔ دورے کے دوران ڈائریکٹر موصوف نے لسانہ لور اپر سنئی،دھندک ،لھٹونگ ،سرنکوٹ ،درابہ، بفلیاز ودیگر علاقوں میں منریگا کے تخت ہورہے کاموں کاجائزہ لیا اور ملازمین کو سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کام سلیقے سے ہونے چاہیئے اور کسی قسم کا غیر معیاری کام منریگا کا نہیں ہونا چاہیئیجس سے پریشانی نہ ہو اور کام کی جیو ٹیگنگ لازمی ہے تاکہ غریب لوگوں کوروز گار اچھا ہو تاہم لوگوں نے موصوف سے کام کاج کے متعلق بہت ساری شکایات موصول کی لوگوں نے موصوف کو بتایا کہ منریگا کے تحت ہوئے کاموں کی اجرت دینے میں تاخیر کیوں کی جاری رہی ہے۔ اور ایک سال پہلے کے کاموں کا پیسہ بھی نہیں دیا گیا ووچر اجرت نہیں دی جا رہی ہے۔ ایک طرف سرکار یہ کہہ رہی ہے کہ منریگا غریب لوگوں کے لیے سو دن کا روز گار ہے لیکن لوگوں نے کہا کہ ہم دوسری طرف ہفتوں چکر لگا کر کام لیتے ہیں اور پھر اپنے پیسوں سے ہی منریگا کا کام کرتے ہیں لیکن وقت پر اجرت نہیں دی جاتی۔ ہم سارے لوگ ایک ایک سال سے ووچر اجرت کے لیے چکر کاٹ رہے ہیں۔ اس موقعہ پر موصوف نے کہا کہ سب کو اجرت مل جائے گی اور پیسے کی کمی ہے اور لوگ یقین رکھیں سب کو کاموں کی اجرت مل جائے گی۔ موصوف نے مزید سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ منریگا کے کسی کام کی اجرت نہیں رکھنی چاہیئے جوکام کیے گئے ہیں ان کو فوری طور پر چیک کیا جائے اور ان کے بل بنائے جائیں۔