بیجنگ//چین میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس (کووڈ۔19) کے 38ایسے نئے معاملات سامنے آئے ہیں جو بیرون ملک سے آئے لوگوں سے متعلق ہیں جبکہ چار ملک کے لوگوں سے ہی متاثر ہوئے ہیں۔نیشنل ہیلتھ کمیشن نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔چین میں کورونا وائرس کے نئے معاملات کی مجموعی تعداد 1,141تک پہنچ گئی ہے ۔قومی ہیلتھ کمیشن نے 31 صوبوں کے علاقوں اور میونسپلٹیوں میں نئے کورونا وائرس کے 81,907نمونیا کے معاملات کی رپورٹ ملی ہے جن میں 1,116 فی الحال بیمار لوگ بھی شامل ہیں۔