یو این آئی
ڈھاکہ// چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین بنگلہ دیش میں بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے اور اس کی قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی حمایت کرتا ہے تاکہ بنگلہ دیش کی یکجہتی اور سالمیت کو برقرار رکھا جا سکے اور اس کی ترقی اور احیا ہو سکے۔ ڈھاکہ میں چینی سفارت خانے نے جمعرات کو ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جن پنگ نے برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کی، جس کے دوران دونوں فریقوں نے انفراسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی، نئی توانائی اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات بدھ کی شام ہوٹل ہلٹن سینڈٹن میں 15ویں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔