چیمبروفدجے کے بینک چیئرمین سے ملاقی تجارتی طبقے کو درپیش مشکلات پرمفصل تبادلہ خیال کیا

سرینگر//کشمیرچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے وفد نے صدر جاوید احمد ٹینگہ کی قیادت ایک وفد نے جموں کشمیر بینک کے چیئرمین ومنیجنگ ڈائریکٹربلدیوپرکاش کے ساتھ ایک میٹنگ میں اقتصادیات کودرپیش مختلف مسائل پرسیرحاصل گفتگو کی۔وفدنے جے کے بینک کے چیئرمین کی توجہ جموں کشمیرکی اقتصادیات کو2014 کے تباہ کن سیلاب، 2016کے حالات،ہڑتالیں ،پابندیاں اور مواصلاتی نظام ٹھپ ہونے اورکووِڈ 19کے مابعدحالات کے بعددرپیش مشکلات کی طرف مبذول کرائی،جن کی وجہ سے یہاں کی اقتصادیات کودھچکہ پہنچا۔وفد نے بینک کے چیف ایگزیکٹوکی طرف اس جانب بھی مبذول کرائی کہ ان مشکلات کے باوجود تجارتی طبقے کے بینک کے قرضے واپس کرنے میں کوئی پس وپیش نہیں کیا جواس بات سے عیاں ہے کہ دیگر مقامات کے مقابلے میں کشمیروادی میں بینک کے بہت ہی کم NPAsہیں ۔ اس کے علاوہ بینک کے سی ای اوکویہ بھی بتایا گیا کہ یہاں شاذہی کوئی جان بوجھ کرقرضہ واپس ادانہ کرنے والاہوگا لیکن حالات کی وجہ سے وہ اپناقسط وقت پرادانہیں کرسکتے۔