چیف سیکریٹری کی میرا قصبہ میری شان کے تحت جموںصوبہ کے پربھاریوں کیساتھ بات چیت بہتر عوامی خدمات کی فراہمی کیلئے ڈیجیٹائزیشن ضروری | آف لائن موڈ سروس بدعنوانی کا ذریعہ ،عوام کوسہولیات تک رسائی کیلئے صرف آن لائن موڈ استعمال کرناچاہئے: ڈاکٹر مہتا

نیوز ڈیسک
جموں//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے سیول سیکرٹریٹ میں مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ پروگرام ( ایم ٹی ایم پی ) کے تحت جموں ڈویژن کے مختلف میونسپل وارڈوں اور کونسلوں کے وزٹرز افسران ( پربھاریوں ) کے صدر اور نمائندوں کے ساتھ لائیو بات چیت کی ۔ بات چیت کے دوران چیف سیکرٹری نے افسران کے ساتھ مختلف ڈیلیور ایبلز پر تفصیلی بات چیت کی اور ایم ٹی ایم پی میں عام لوگوں کی شرکت کے بارے میں جائیزہ لیا ۔ میونسپل وارڈز کے افسران اور نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے ان پر زور دیا کہ وہ اس پروگرام میں عام لوگوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی کریں تا کہ ترقی کے اس تہوار کا بنیادی مقصد حاصل کیا جا سکے ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ ایم ٹی ایم پی کی تقریبات میں تعلیمی اداروں کو شامل کریں اور اس پروگرام کے تحت تقریبات کا انعقاد کریں تا کہ عوام میں مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں بہت زیادہ بیداری پیدا ہو ۔ ڈاکٹر مہتا نے افسران کو ایم ٹی ایم پی کی سرگرمیوں میں عام لوگوں کو شامل کرنے اور اس نوعیت کے پروگرام منعقد کرنے کی تاکید کی جس سے عوام میں دلچسپی اور جوش پیدا ہو ۔ ڈاکٹر مہتا نے کہا ’’ لوگ پہلے ‘‘ جموں و کشمیر حکومت کی بنیادی پالیسی ہے اور ہمیں لوگوں کی ان کی ضروریات کے مطابق خدمت کرنی چاہئیے ۔ ضلع ادھم پور کے دورے پر آئے افسر ( پرنسپل سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ) آلوک کمار کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے ان سے کہا کہ وہ باوقار دیویکا پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے مقامی عوام کے ساتھ ساتھ میونسپل کونسل کے نمائندوں کو بھی شامل کریں ۔ انہوں نے ان سے مزید کہا کہ وہ افسران کے ساتھ ساتھ ٹھیکیداروں کے خلاف بھی کارروائی کریں جو اس منصوبے کی تکمیل میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں ۔ اسی طرح جموں ضلع کے دورے پر آئے پرنسپل سیکرٹری جل شکتی مسٹر شالین کابرا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے ان سے کہا کہ وہ ضلع میں جاری تمام کاموں پر مکمل نظر رکھیں تا کہ جموں شہر کو ملک کا صاف ستھرا اور متحرک شہروں میں سے ایک بنایا جا سکے ۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جموں شہر میں سیاحتی مقام کے طور پر بہت زیادہ امکانات ہیں اور ہمیں اسے ملک کے بہترین پرکشش مقامات میں سے ایک بنانے کیلئے اپنے وسائل کو بروئے کار لانا چاہئیے ۔ چیف سیکرٹری نے جموں ضلع کے دورے پر آئے افسران سے کہا کہ وہ تعلیمی اداروں کے علاوہ جموں میونسپل کارپوریشن کے تمام وارڈوں کو ایم ٹی ایم پی کے تقریبات میں شامل کریں تا کہ عوام میں فائدہ مندی پر مبنی اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے ۔ اسی طرح ضلع رام بن کے دورے پر آئے ( کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیت مسٹر سنجیو ورما کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے افسر پر زور دیا کہ وہ مقامی لوگوں اور دیگر عوامی نمائندوں کو شامل کریں تا کہ رام بن کو ایک سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دی جائے کیونکہ این ایچ 44 کی وجہ سے اس کی اہمیت ہے ۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ اسے پُر کشش بنائیں کہ لوگ بڑے شوق سے وہاں رہیں ۔ ڈاکٹر مہتا نے ایم ٹی ایم پی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے افسروں پر زور دیا کہ وہ عوام کے درمیان مختلف استفادہ کنندن پر مبنی اسکیموں کو سیر کریں اور نوجوان نسل کو مختلف خود روزگار اسکیموں جیسے ممکن ، تیجسوانی اور دیگر اسکیموں کے بارے میں واقف کروایا جائے ۔ اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ عوامی خدمات کی بہتر فراہمی کیلئے خدمات کی ڈیجیٹائیزیشن بہت ضروری ہے۔ ڈاکٹر مہتا نے افسران پر زور دیا کہ لوگوں کو آن لائن خدمات کے بارے میں آگاہ کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آف لائن موڈ کے ذریعے پیش کی جانے والی کوئی بھی سروس بدعنوانی کا ذریعہ ہے اور اس لئے ہمیں عوام کو سرکاری سکیموں کے فوائد حاصل کرنے کیلئے صرف آن لائن موڈ استعمال کرنے کے بارے میں آگاہ کرنا چاہئیے ۔ بات چیت کے دوران چیف سیکرٹری نے کھور ، بشناہ ، بھدرواہ ، بخشی نگر ، بڑی براہمناں اور جموں ڈویژن کے دیگر میونسپل وارڈوں اور کونسلوں کا دورہ کرنے والے افسران کے ساتھ بھی بات چیت کی ۔