سرینگر // جموں کشمیر انتظامیہ نے سنیچر کو سروس سلیکشن بورڈ چیئر مین کے پرائیویٹ سیکریٹری کو انکے خلاف تحقیقات مکمل ہونے تک معطل کردیا۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ پرائیویٹ سیکریٹری جی اے ڈی کیساتھ منسل رہیں گے تاکہ انکے خلاف جاری تحقیقات میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آسکے۔ایڈیشنل سیکریٹری جی اے ڈی شبیر حسین کو 15روز کے اندر انکوائری مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔انکی جگہ گرداری لال کو ایس ایس آر بی میں تعینات کردیا گیا ہے۔