عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ایک مشتبہ اوور گرائونڈ ورکر کو پولیس نے حراست میں لیا جب چہرے کی شناخت کے نظام (FRS)نے یاترا کے دوران پہلگام کے ننون میں ایکسرے اسکریننگ پوائنٹ پر الرٹ پیدا کیا۔پولیس کے مطابق اس شخص کی شناخت فیصل مظفر ولد مظفر احمد ساکن ضلع پلوامہ کے ببہ ہاراکے بطور ہوئی ہے۔ چہرے کی شناخت کے نظام کے ذریعہ تیار کردہ الرٹ پر عمل کرتے ہوئے، سیکورٹی اہلکاروں نے اسے روکا اور تصدیق اور مزید قانونی کارروائی کے لیے حراست میں لے لیا۔نگرانی کو مضبوط بنانے اور یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے امرناتھ یاترا کے لیے بہتر حفاظتی انتظامات کے حصے کے طور پر چہرے کی شناخت کا نظام نصب کیا گیا ہے۔