عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کی انسداد منشیات ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف)نے لیہہ میں معمول کی گشت کے دوران اس کے قبضے سے تھوڑی مقدار میں مشتبہ ہیروئن برآمد کرنے کے بعد ایک ہوائی جہاز کے مینٹیننس انجینئر کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کو 12 جولائی کو ٹرک یونین کے قریب اس وقت روکا گیا جب وہ ایک آلٹو K10 کار (رجسٹریشن نمبر HP29A-8299) میں سفر کر رہا تھا۔ ملزم کی شناخت اجے ٹھاکر (22) ولد سرون کمار کے طور پر کی گئی ہے اور ہماچل پردیش کے منڈی ضلع کے جوگندر نگر کے مکرانہ کا رہنے والا ہے۔
وہ لیہہ ہوائی اڈے پر ایئر کرافٹ مینٹیننس انجینئر کے طور پر ملازم ہے۔بازیابی کے بعد، اے این ٹی ایف نے انسداد منشیات ٹاسک فورس، لداخ کے پولیس سٹیشن میں نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹینس (این ڈی پی ایس)ایکٹ کے سیکشن 8/21 کے تحت ایف آئی آر نمبر 07/2026 درج کیا۔ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور پکڑی گئی ممنوعہ اشیا کے منبع اور مطلوبہ منزل کا پتہ لگانے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔اے این ٹی ایف نے منشیات کے خلاف صفر رواداری کی پالیسی کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ وہ لداخ کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔