مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کی چھوٹے شاہ درگارہ پر محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کی جانب سے ایک صفائی مہم چلائی گئی جس میں متعدد اراکین نے شرکت کی ۔آزادی کا امرت مہا اتسو کے زیر تحت منعقد کی گئی مہم فیزیکل ایجوکیشن لیکچر میر عالم کی قیادت میں منعقد کی گئی تھی ۔غور طلب ہے کہ سرحدی ضلع پونچھ میں ’آزادی کا امرت مہا اتسوکے‘عنوان کے زیر تحت کئی پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ۔اس مہم کے دوران زیارت چھوٹے شاہ و ملحقہ جگہوں پر صفائی کی گئی ۔اس مہم کا اصل مقصد لوگوں کو صفائی ستھرائی کے سلسلہ میں بیدار کرنا تھا ۔