بیجاپور/یو این آئی/ چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع کے تھانہ بھیرم گڑھ علاقے کے تحت اندراوتی علاقہ کے جنگلات میں سیکورٹی فورسز اور ماؤنوازوں کے درمیان مڈبھیڑ میں ایک نکسلی کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے اور مڈبھیڑ کے مقام سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق جمعہ کو اڈواڑاکوٹمیٹا کے جنگلات میں ماؤنوازوں کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر ڈی آر جی بیجاپور کی جانب سے تلاشی مہم شروع کی گئی۔ جیسے ہی ڈی آر جی کے جوان آگے بڑھے، ماؤنوازوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔ جوانوں نے اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی، جس کے بعد دونوں جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ کی ۔ تلاشی مہم کے دوران مڈبھیڑ کے مقام سے اسلحے سمیت ایک ماؤنواز کی لاش برآمد کی گئی ہے۔