عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// چھانہ پورہ سرینگرمیں منگل کو ایک کار کی زد میں آکرشدیدزخمی ہونے والا دماغی طور پر بیمار شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔اسے ایک سوئفٹ ڈیزائر گاڑی زیر رجسٹریشن نمبرJK01A-0385نے ٹکر مار دی تھی۔ زخمی شخص کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مہلوک شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے جبکہ پولیس نے معاملہ درج کرکے مزیدتحقیقات شروع کردی ہے۔ادھر بیروہ ۔ارواہ روڈ پر ایک بلینو کار کے ساتھ ٹکر کے بعد پیش آنے والے سکوٹی سوار کو شدید چوٹیں آئیں۔حادثے کے فوری بعد مقامی لوگ مدد کے لیے پہنچ گئے اور زخمی شخص کو فوری طبی امداد کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال بیروہ منتقل کیا۔ واقعہ کے فوراً بعد مقدمہ درج کر لیا گیا اور علاقے میں ٹریفک کی نقل و حرکت بحال کر دی گئی۔