گول//جہاں پورے سب ڈویژن گول سے پانی کی شدید قلت کی شکایات موصول ہو رہی ہیں وہیں پنچایت فمروٹ کے چکنی علاقے میں آج لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت سے لوگ کافی پریشان ہیں ۔ا نہوں نے کہا کہ علاقے میں لوگ پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں لیکن یہاں کی عوام پر کوئی ترس نہیں کھا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت سے متعلق اگر چہ عوامی نمائندوں و محکمہ و انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا تھا علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت کو دور کیا جائے اور لوگوں کو پانی مہیا کیا جائے لیکن عوامی مطالبات کی طرف کسی نے کوئی توجہ نہیں دی ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں کئی مہینوں سے محکمہ جل شکتی کا کوئی ملازم بھی نہیں آیا تا کہ اسے معلوم ہو سکے کہ علاقے میں واقعہ ہی پانی کی شدید قلت ہے ۔ انہوں نے محکمہ جل شکتی کے اعلیٰ حکام و انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں جلد از جلد پانی کی قلت کو دور کیا جائے تا کہ عوام راحت کی سانس لے سکیں ۔