چوکی بل کپواڑہ میں ڈیوٹی کے دوران فوجی کی موت

اشرف چراغ
کپوارہ // کپوارہ کے فوجی کیمپ میں ڈیوٹی کے دوران ایک فوجی کی موت ہو گئی ۔ذرائع نے بتایا کہ چوکی بل کپواڑہ کے 17 گھڈ وال سے تعلق رکھنے والے صوبیدار جتیندر کمار دوران ڈیوٹی اپنے یونٹ میں بے ہوش ہوگئے اور انہیں ملٹری اسپتال درگمولہ لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ مہلوک اتراکھنڈ کا رہنے والا تھا۔ پولیس چوکی درگمولہ نے اس سلسلے میں دفعہ 174 سی آر پی سی کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ فوجی کی موت حرکت قلب بند ہو نے کی وجہ سے ہوئی ۔