کٹھوعہ//چوری کے واقعات میں کٹھوعہ پولیس کو اُس وقت ایک اہم کامیابی ملی جب پولیس اسٹیشن بلاور نے دو بد نام زمانہ چوروں کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 2.5لاکھ روپے مالیت کے سونے اور طلائی کے اشیا برآمدکئے۔پولیس بیان کے مطابق بلاور میں چوری کے واقعات سے لوگوں میں خوف وحراس پھیل گیا تھا ،جس پر پولیس نے ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بلاور انسپکٹر وجے کی قیادت میں ایک ٹیم نے زیر نگرانی ایس ڈی پی او ڈی ایس پی رویندر سنگھ نے دو چوروں کو گرفتار کیا،جن کی شناخت شکور احمد ولد محمد ایوب ساکنہ ملہار مورہ نیلہیو، اور تارا چند ولد اندرو رام ساکنہ مالٹی بلاور کے بطور کی گئی۔پولیس نے ان چوروں کے انکشاف سے انکے قبضہ سے 2.5لاکھ روپے مالیت کے سونے اور طلائی کے ز یورات برآمد کئے۔پولیس بیان کے مطابق چوروں نے بلاور کے دو دیہات دیوال اور مالٹی میں چوری کے دو وارداتوں میں اپنے آپ کو ملوث ہونے کا اعتراف کیاہے۔پولیس کوان سے پوچھ تاچھ سے معلوم ہوا ہے کہ یہ چور کٹھوعہ کے پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں ہوئے دو چوری کے وارداتوں میں بھی ملوث ہیں، جس کے سلسلہ میں پولیس اسٹیشن کٹھوعہ میں کیس درج ہیں۔پولیس ان چوروں سے مزید انٹروگیشن کر رہی ہے ،تاکہ کیا یہ بین ریاستی چوروں کے گروہ کے ساتھ شامل نہیں ہیں۔پولیس نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں اپنی جانکاری پولیس کو فراہم کرے۔