جموں //جموں کے موٹو کالونی علا قہ میں چوری کے الزام میں مقامی لوگوں نے ایک نوجوانوں کی بُری طرح سے پٹائی کر دی اور اس عمل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوانوں کو کچھ افراد درخت کیساتھ باھند کر بیلٹ سے شدید پٹائی کر رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق اس نوجوانوں پر الزام تھا کہ اس نے بیڑی اور سگریٹ ودیگر ساز و ساما ن کی چوری کی ہے ۔اس سلسلہ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے مذکورہ علا قہ میں ساز و سامان فروخت کر نے والے کھو کھا مالک لکشمن نے کہا کہ کچھ افراد نے اس کے گھر پر آئے جن میں سے اس نے ایک نوجوان کو پکڑ کر علاقہ کے صدر کے حوالے کر دیا اور اسی کی ہدایت پر ہی انہوں نے مذکورہ نوجوانوں کو ایک درخت کیساتھ باھند دیا جس کے بعد مقامی لوگوں نے اس کی پٹائی کی ۔جبکہ لکشمن سے یہ پوچھا گیا کہ انہوں نے پکڑ ے ہوئے نوجوانوں کو پولیس کے حوالے کیوں نہیں کیا تو اس کے کہاکہ علا قہ کے صدر نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔اس وردات میں ملوث نوجوانوں گنیش نے کہاکہ وہ اس عمل میں ملوث ہے ۔گنیش کے مطابق وہ کل چار افراد ہیں جوکہ علا قہ میں چوری کر تے ہیں اور اس سلسلہ میں وہ مبینہ طور پر پولیس کو بھی حصہ دیتے ہیں ۔اس سلسلہ میں ایس ایچ ائو پولیس اسٹیشن چھنی محمود اسلم نے کہاکہ چوری کے سلسلہ میں ایک کیس درج کر لیا گیا ہے اور وائرل ہوئی ویڈیو کے تحت قانون کو ہاتھ میں لینے والوں میں سے دو سے تین افراد کو پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیا گیا ہے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ مذکورہ نوجوانوں کی پٹائی کے سلسلہ میں بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔