ڈوڈہ+کشتواڑ+ریاسی+ بھدرواہ+ رام بن+ مہور//عالمی یوگا دن کے موقعہ پر پورے خطہ چناب میں شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔پریڈ گرائونڈ کشتواڑ میں ایک شاندار پروگرام کا اہتمام کیا گیا ، جس میں سینکڑوں شہریوں،نوجوانوں اور بچوں نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہ یوگا کو عالمی سطح پر منعقد کرنے سے یوگا کی خوبیوں کو عالمی طور پر تسلیم کیا گیا ہے ۔انہوں نے یوگا کی جانب سے سکھائی جا رہے اتحاد اور بھائی چارہ پر زور دیا ۔انہوں نے جسمانی و روحانی فٹنس کے لئے یوگا کو اپنی زندگی کا ایک حصہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے حاضرین کو اپنے صحت کی دیکھ بال کرنے کے لئے یوگا کو اپنانے پر زور دیا ، تاکہ لوگ بیماریوں سے دور رہ سکیں۔دریں اثناء گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑمیں عالمی یوگا دن منانے کے لئے ایک پروگرام منعقدکیا گیا،جس کا اہتمام کالج کے این سی سی یونٹ نے کیا تھا ۔ اس موقعہ پر اپنے خطاب میں کالج کے این سی سی افسر لیفٹننٹ ستیش ٹھاکور نے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کیڈٹوں و دیگر طلاب سے یوگا کو اپنی روز مرہ کی زندگی کا ایک حصہ بنانے پر زور دیا ۔کالج کے پرنسپل پروفیسر پی کے شرما اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے ،جو کہ بذات خود یوگ کی جانکاری رکھتے ہیں ، نے مختلف آسن پیش کئے اور ہر ایک آسن کے فوائد بھی بیان کئے۔پروگرام میں این سی سی کے تمام کیڈٹوں اور کالج کے طلاب نے شرکت کی،جو کہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔پروگرام میں پروفیسر سوامی راج،پروفیسر وکرم راٹھور،پروفیسر مُنیش کمار، پروفیسر چبدر پرکاش، پروفیسر روہت گپتا،پروفیسر بھرت اور اسسٹنٹ لائبریرین اکشے شرما نے بھی شرکت کی۔ادھر ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ بھوانی رکوال کی قیادت میں ڈوڈہ کے سپورٹس ا سٹیڈیم میں بھی چوتھے عالمی یوگا دن کے موقعہ پر ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔پروگرام میں اے ڈی ڈی سی محمد حنیف ملک، ایس ایس پی شبیر احمد، اے ڈی سی پون کمار، اے سی ڈی انگریز سنگھ ،ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ،ڈپٹی ایس ایس او، ضلع افسران اور مُختلف سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے طلاب کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر بھوانی رکوال نے شرکا کو یوگا کی اہمیت کی جانکاری دی اور کہا کہ اس سے جسمانی اور ذہنی صحت ٹھیک رکھنے اور تنائو سے مبرا زندگی گُذارنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے لوگوں کو فٹ رہنے کے لئے یوگا کو اپنی زندگی کا ایک حصہ بنانے پر زور دیا ۔پروگرام میں تمام ضلع افسروں اور 10آر آر کے یوگا ماہرین نے بھی شرکت کی۔اسی قسم کے پروگرام بھدرواہ ،ٹھاٹھری ،گندو ااور دیگر علاقوں میں منعقد کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جہاں پر یوگا ماہریں نے شرکا کو یوگ سکھایا۔ادھر بھدرواہ میں سی آر پی ایف کی33ویں بٹالین کی جانب سے ہائی سکول نچلاتھرا میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔پروگرام میں سکول کے200بچوں ،سٹاف اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے شرکت کی اور خوشی سے یوگا میں شرکت کی۔یوگا کی نشست سی آر پی ایف کے یوگا ماہرین کی رہنمائی میں انجام دیا گیا جنھوں نے یوگا کے کم سے کم 15 سے20آسن کی جانکاری دی۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمانڈنٹ روی شرما نے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور یوگا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ یوگا سے تنائو سے بھری زندگی میں راحت مل سکتی ہے۔ اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمانڈنٹ ساہل گپتا،پرنسپل گاتھا سکول فردوس احمد وانی اور سٹاف ممبران بھی موجود تھے۔بھدرواہ میں مقیم راشٹریہ رائفلز نے بھی عالمی یوگا دن منایا جس میں طلاب،سٹاف اور فوجیوں نے بھی شرکت کی۔ادھرریاست کے دیگر حصوں کی طرح رام بن میں بھی چوتھا بین الاقوامی یوگا دن منایا گیا ۔اس موقعہ پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے رام بن نیلم لنگہہ نے کہا کہ نئی نسل کا اپنی زندگی میں یوگا پوری طرح سے اپنانے پر زور دیا اور کہا کہ انہیں یہ اپنی زندگی میں بطور ایک مشق کے عادت بنانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بچوں میں بھی ایسی ہی کاروائیاں گھروں میں اور طلاب کو سکولوں میں اپنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے لوگوں سے یوگا کو اپنی زندگی کا ایک ناقابل فراموش حصہ اپنانے پر زور دیا ۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو یوگا کو ایک بین الاقوامیپلیٹ فارم مہیا کرنے کی سراہناکی۔پروگرام کا اہتمام گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول رام بن میں آیوش ،یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی جانب سے کیا گیا تھا ۔اس موقعہ پر نوڈل افسر آیوش،ششی کانت شرما ، ڈپٹی ایس ایس او ،اے ڈی پلاننگ گنیش شرما ،سکول کے پرنسپل کے علاوہ مختلف ڈاکٹروں ،افسروں ،اہلکاروں، طالب اور معزز اشخاص کے علاوہ یاگا کے ماہرین کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔ایک یوگا سیشن ڈاکٹر مسعود زرگر اور یوگا انسٹرکٹروں نے منعقد کیا ،جس میں تمام شرکا نے جوش و خروش دکھا یا ۔یوگا ماہرین نے مختلف یوگا تکنیک بھی پیش کئے۔بی وی ایم ہائی اسکول رام بن ، اور سشستر شینا بل کے7ویں بٹالیں نے بھی یوگا دن منایا ۔ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بٹوت میں بھی عالمی یوگا دن منایا گیا جس میں ڈپٹی کمانڈنٹ نیرج کمار نے سیشن کی قیادت کی اور اپنے ماتحتوں، مقامی طلاب اور شہریوں کو یوگا سکھایا ۔ادھر سلال پائور اسٹیشن جیوتی پورم میں عالمی یوگا دن نہایت ہی جوش کے ساتھ منایا گیا ۔ اس موقعہ پر منعقدہ پروگرام میں سلال پائور اسٹیشن کے جنرل منیجر ہمانشو شیکھر ۔ ونیتا شیکھر، سیرافنا لاکراو این ایچ پی سی کے دیگر ملازمین ،این ایچ پی سی کنبہ کے لیڈیز اور سی آئی ایس ایف اہلکار وں نے شرکت کی۔پروگرام میں اجتماعی یوگا ڈیمانسٹریشن اور آسنوں کی شناخت کی گئی۔اس موقعہ پر سلال پائور اسٹیشن کے جنرل منیجر ہمانشو شیکھر نے موجود لوگوں کو یوگا کو ایک معمول بنانے اور اسے انے ایک عادت کے طور پر اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ آجکل کے دور میں جب لوگوں میں انتشار زیادہ ہے، یوگا اس پریشانی سے دور رہنے میں مدد کرتا ہے۔انہوں نے ا س موقعہ پر لوگوں کو یوگا کے فوائد کی جانکاری دی۔ادھر محکمہ یوتھ وسروسز اور سپورٹس ریاسی کی جانب سے عالی یوگا دن کے موقعہ پر ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ایم ایل اے اجے نندا اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے ،جبکہ ایس ایس پی طاہر بٹ مہمان ذی وقار تھے۔یوگا اسنٹرکٹروں مدن لعل اور جسونت سنگھ نے دو گھنٹوں تک یوگاسکھایا ،جس میں شرکا نے خاص دلچسپی دکھائی۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے نے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی سراہنا کرتے ہوئے انکی جانب سے نوجوانوں کو اس پروگرام میں شرکت کرنے کی ترغیب دینے پر سراہنا کی۔،جس سے ہر سال لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس پروگرام میں شرکت کرتی ہے۔اسی نوعیت کے پروگرام مختلف سماجی و مذہبی تنظیموں نے بھی منعقد کئے گئے ، جہاں پر لوگوں کو یوگا کی جانکاری دی گئی۔ادھر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مہور میں بھی یوگا دن منانے کے لئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ،جس میں این سی سی کے43کیڈٹوں نے شرکت کی۔یوگا میں سکول کے پرنسپل بنسی لعل ،این سی سی آفیسر ظہیر عباس اور فیکلٹی کے تمام ممبران کے علاوہ سکول کے سٹاف نے بھی شرکت کی۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے پرنسپل نے یوگا کی اہمیت بیان کی اور طلبا کو اچھی صحت اور اچھی تعلیم کیلئے یوگا باقاعدگی سے کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔