جموں //صوبائی کمشنر سنجیو ورما کی قیادت میں بدھ کے روز ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا ،جس میں خطہ چناب میں چناب ویلی پائور پروجیکٹس لمیٹڈ کی جانب سے تعمیر کئے جا رہے پکل ڈول، کئیرو اینڈ کوار ہائیڈرو پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میںضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا اور ضلع انتظامیہ کے دیگر اہلکاروں نے (بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ) شرکت کی۔اسکے علاوہ سی وی پی پی منیجمنٹ بشمول جی ایم پلاننگ پی بی جین، جی ایم کوار ایچ ای پی ویریندر رینہ، جی ایم پکل ڈول ایچ ای پی ایس ایچ زرگر اور چیف انجینئر کئیرو ایچ ای پی ویریندر سلمان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں زمین کی حصولیابی، زمین مالکان کو معاوضہ تقسیم کرنے،بازآباد کاری پلان لاگو کرنے، سی وی پی پی کو حاصل شدہ اراضی سونپنے و دیگر مدعوں پر تفصیلی مباحثہ کیا گیا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کئیرو اور کوار میں اراضی کی حصولیابی کا اکم مکمل کیا گیا ہے اور معاوضہ کی تقسیم کاری جاری ہے۔اجلاس کے دوران مزید انکشاف کیا گیا کہ زمین کی حصولیابی اور فارسٹ کلیرنس میں بیشتر روکاوٹیں دور کی گئی ہیں اور کوئی بڑی روکاوٹ باقی نہیں ہے ۔صوبائی کمشنر نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو تمام مدعے بر وقت یقینی طور حل کرنے اور زمین کا معاوضہ تقسیم کرنے اور آر اینڈ آر فوائد کی ہدایت دی۔انہوں نے متعلقہ حُکام کو چھوٹو موٹے مسئلے فوری طور حل کرنے کی بھی ہدایت دی۔اجلاس کے دوران پکل ڈول سے متعلق بڑے مسائل کو حل کیا گیا اور سٹیک ہولڈروں کے اطمینان کیلئے پلان کو منظوری دی گئی ۔ صوبائی کمشنر نے ضلع انتظامیہ اور سی وی پی پی کو آر اینڈ آر پلان کو ہو بہو صورت میںلاگو کرنے پر قریبی تال و میل رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔