بٹوت// چناب ویلی ٹور اینڈ ٹریول ایسو سی ایشن کے صدرمنیش کمار کی قیادت کے بینر تلے وادی چناب کے ٹور و ٹریول ایجنٹوں نے بٹوت میں ایک زور دار احتجاجی مُظاہرہ کیا۔مظاہرین نے محکمہ سیاحت کے اہلکاروں پر انہیں ہراساں کرنے کا مبینہ الزام لگایا اور انکے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین کی مبینہ شکایت ہے کہ محکمہ لائسنس یافتہ ایجنٹوں سے ہر ماہ ایک ہزار روپے وصول کرتا ہے لیکن اسکا کوئی رسید فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے شکایت کی ہے کہ اے ڈی کے دفتر میں لائسنس کی تجدید کاری کے لئے متعدد درخواستیں پڑی ہوئی ہیںلیکن متعلقہ حُکام اسکی تجدید کیلئے فی لائسنس 15 ہزار روپے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔مظاہرین نے اسکے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین میںکشتواڑ، ٹھاٹھری، ڈوڈہ، بھدرواہ، رام بن ،بٹوت،بانہال اور خطہ کے دیگر حصوں سے آئے ہوئے نمائندوں نے شرکت کی۔