ٹنگمرگ // محمود پورہ کنزر میں لوگوں نے بدھوار کوجو چاول سرکاری گھاٹ سے حاصل کیا ہے اس میں پلاسٹک کے دانے برآمد ہوئے ہیں ۔مقامی لوگوں نے چاول کوملاوٹی قرار دیتے ہوئے تحقیقات کرانے کی مانگ کی ہے۔کئی خواتین نے بتایا کہ چاول میں پائے گئے یہ دانے بہت سخت ہیں اور دانتوں سے بھی نہیں ٹوٹتے ۔اس حوالے سے تحصیل سپلائی افسر امور صارفین محکمہ ٹنگمرگ نے بتایاکہ اس حوالے سے اعلیٰ حکام کو رپورٹ پیش کی گئی ۔