جموں//ریاست جموںوکشمیرمیںپیچد صورتحارل پیدا کرنے کیلئے بی جے پی اورپی ڈی پی کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سابق وزیر اورسرکردہ کانگریس لیڈر رمن بھلہ نے کہاہے کہ دونوں پارٹیاں بھاجپا اورپیوپلز ڈیموکریٹک پارٹی اپنی ذمہ داریوں سے نہیںبچ سکتے ۔یہاں جاری پریس بیان میں سابق ریاست کے وزرا اور کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر رمن بھلہ نے ریاستی انتظامیہ پرزور دیاہے کہ وہ ریاست بھرمیں نئے سرے انتخابات کرانے کیلئے صاف وشفاف ماحول کو پیدا کرنے میں اپنا بھرپورتعاون فراہم کرے۔ انہوںنے پی ڈی پی اوربی جے پی کی دونوں پارٹیوں پر الزام لگایاہے کہ انہوںنے ریاست جموں وکشمیرکی عوام کو مایوسی کی طرف دھکیل دیاہے اوردونوں پارٹیوں کے پاس عوام کے مفاد میں کوئی مثبت ایجنڈ یا منصوبہ نہیں تھا جس کے چلتے ریاست کی عوام بری طرح سے متاثر ہوچکی ہے جوکہ باعث تشویش ہے ۔قابل ذکرہے کہ رمن بھلہ نے ان باتوں کااظہار اس وقت کیا جب وہ حلقہ انتخاب گاندھی نگرمیں نروال کے مقامی وفودکے ساتھ ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کررہے تھے ۔اس موقع پر بلاک صدر جتیندرسنگھ چب‘جنرل سیکرٹری پونیت اروڑہ‘ سرپنچ کستوری ال ‘راج کمارگورو پرب سنگھ سوڈی کے علاوہ گگن برال گورو ‘وشال ودیگران موجود تھے۔ اس موقع پر بولتے ہوئے رمن بھلہ نے صاف طورپر بی جے پی اورپی ڈی پی پر ریاست کی موجودہ صورتحال کیلئے ذمہ دار اورقصوروار ٹھہرایا۔