یو این آئی
نئی دہلی// مرکزی وزیر تجارت اور صنعت پیوش گوئل نے “پی ایم گتی شکتی کا مجموعہ: جلد -2” اور دو دیگر متعلقہ مجموعے – “پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان پر کردار اور ذمہ داریوں کا مجموعہ” اور ” ضلع کلکٹروں کے لئے ہینڈ بک : پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان فار سیکٹر ڈیولپمنٹ اپروچ” جاری کیا ہے ۔ منگل کو جاری کردہ وزارت کی ریلیز کے مطابق پیر کو وانجیہ بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں مسٹر گوئل نے بنیادی اسکیموں کے نفاذ میں محکموں کے تال میل سے متعلق رہنما خطوط، طریقہ کار اور قواعد وغیرہ پر یہ مجموعہ جاری کیا۔ ریلیز کے مطابق اس موقع پر تجارت اور صنعت کے وزیر مملکت سوم پرکاش، صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے کے سکریٹری راجیش کمار سنگھ، خصوصی سکریٹری (لاجسٹکس) ڈی پی آئی آئی ٹی سومیتا ڈاؤرا، بھاسکراچاریہ انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ایپلی کیشنز اور جیو انفارمیٹکس بی آئی ایس اے جی۔این کے ڈائریکٹر جنرل ٹی پی سنگھ، نیٹ ورک پلاننگ گروپ کے ارکان اور دیگر سینئر عہدیدار بھی موجود تھے ۔