سرینگر// ہمدانیہ کالونی بمنہ میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں مقامی آبادی شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ ہمدانیہ کالونی بمنہ (حاجی آباد) کے لوگوںنے بتایا کہ تین سال قبل جل شکتی محکمہ نے چار انچ پائپ لائن بچھائی تاکہ لوگوں کو اس سنگین مسئلہ سے نجات ملے لیکن ابھی تک اس پائپ لائن سے بستی کو کنکشن نہیں دئے گئے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں اس پائپ لائن سے دوانچ پانی فراہم کر نے کایقین دلایا گیا تھالیکن فی الوقت چالیس گھرانوں کو ایک انچ پائپ سے ہی پانی فراہم کیا جاتا ہے جو علاقہ کیلئے تسلی بخش نہیں ہے۔ پینے کے پانی کی قلت سے اکثر گھروالوںنے اپنے مکان مقفل کر کے دوسر ی جگہ منتقل کیا ہے۔لوگوں نے متعلقہ محکمہ سے فوری طورمعاملہ حل کر نے کی اپیل کی ہے۔