پیرکی شام کنڈاٹاپ علاقے میں نامعلوم اسلحہ برداروں کے ہاتھوں ہلاکت کا واقعہ | راجوری وپونچھ اضلاع میں سیکورٹی ہائی الرٹ شاہدردہ شریف راجوری اورپونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر کے دیہات میں تلاشی کارراوئیاں

عظمیٰ نیوزسروس

راجوری//پیر کی شام سرحدی ضلع راجوری میں فائرنگ کے ایک واقعے، جس میں ایک شخص پر گولیاں برسا کر اسے ابدی نیند سلا دیا گیا، کے بعد سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ راجوری ضلع کے تھنہ منڈی علاقے کے شاہدرہ شریف میں واقع کنڈا گاوں میں منگل کی صبح سے ہی تلاشی کارروائیاں شروع کی گئیں ،جو کافی وقت تک جاری رہیں جبکہ اس دوران پورے علاقے کو محاصرے میں رکھاگیا ۔پولیس بیان کے مطابق پیر کی شام نامعلوم مسلح افراد نے راجوری میں ایک شخص پر گولی مار کر اسے ہلاک کر دیا۔ فائرنگ کا یہ ضلع راجوری کے کنڈا ٹاپ علاقے میں پیش آیا۔ بیان کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہو گئے تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے اُنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے علاقے کو محاصرے میں لیا۔ محاصرہ اور تلاشی کارروائی منگل کے روز بھی جاری رہی۔ وہیں حکام نے حفاظتی اہلکاروں نے مزید چوکس رہنے کے لیے ہائی الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔ادھر، منگل کی صبح پونچھ ضلع کے مینڈھر علاقے میں لائن آف کنٹرول، بالاکوٹ سیکٹر میں باڑ کے قریب ڈرون جیسی چیز برآمد ہوئی ہے جبکہ علاقے میں بھی سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔21 اپریل کو جموں و کشمیر پولیس نے اسپیشل آپریشنز گروپ کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں ایک رجسٹرڈ اوئور گراونڈ ورکر کو ، جو اسکول کا ہیڈ ماسٹر بھی ہے ، پونچھ ضلع کے ہری بدھ علاقے سے غیر ملکی ساختہ پستول اور چینی دستی بم کے ساتھ گرفتار کیاتھا