تحصیل روڈ نوشہرہ کا عوامی بیت الخلاء شکست و ریخت کا شکار خواتین ٹائلٹ تالہ بند،صفائی کا کوئی انتظام نہیں،رفع حاجت دشوار

 رمیش کیسر

نوشہرہ//میونسپل کمیٹی نوشہرہ کی جانب سے تحصیل روڈ پر بنائے گئے پبلک ٹوائلٹ کی حالت بہت خراب ہے۔نوشہرہ بس سٹینڈ کے قریب تحصیل روڈ پر بنائے گئےاس پبلک ٹوائلٹ میں بھی صفائی کا کوئی انتظام نہیں ہےجبکہ خواتین کے لیے استعمال ہونے والے ٹوائلٹ کو بھی بند کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے ٹوائلٹ استعمال کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔خواتین کا کہناتھا کہ انہیں مشکلات درپیش ہیں کیونکہ میونسپل کمیٹی ٹوائلٹس کی صفائی کا انتظام نہیں کر رہی ہے، بس سٹینڈ کے قریب صرف ایک پبلک ٹوائلٹ ہے اور وہ بھی خواتین کے لیے کوئی انتظام نہیں ہے۔ لوگوں نے میونسپل کمیٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے سب کچھ دیکھ کر بھی اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں، لوگوں نے پانی اور اس کی صفائی کے انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں جب ایگزیکٹیو آفیسرمیونسپل کمیٹی نوشہرہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ خود اس کا معائنہ کریں گے اور وہاں پانی اور صفائی کا بھی انتظام کریں گے۔