پیرو میں شدید سیلاب،40افراد ہلاک

لیما//جنوبی امریکی ملک پیرو میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے چالیس افراد ہلاک ہو گئے۔جنوبی امریکی ملک پیرو میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے چالیس افراد ہلاک اور پانچ ہزار کے قریب لا پتہ ہو چکے ہیں۔ مقامی پریس کے مطابق ، آری کویپا، سوکوشا اور کامانا نامی صوبوں میں شدید بارشوں کے باعث متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ملکی ہنگامی مرکز کا کہنا ہے کہ اب تک چالیس افراد ہلاک اور پانچ ہزار کے قریب لا پتہ ہو چکے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ مٹی کے تودے گرنے سے ساڑھے پانچ ہزار مکانات ،پانچ سو اڑھتیس کلومیٹر طویل سڑکیں اور چونتیس پل تباہ ہو چکے ہیں۔