عارف بلوچ
اننت ناگ// پہلگام میںہفتہ کو ایک المناک سڑک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تویراگاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK21A-0379 آڑو پہلگام کی طرف جاتے ہوئے سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری۔حکام نے بتایا کہ گاڑی رئیس احمد بٹ ولد محمد مقبول بٹ ساکن رنگوارڈ لاری پورہ چلا رہا تھا۔ اس حادثے کے نتیجے میں گجرات سے تعلق رکھنے والے دو سیاح ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔مرنے والوں کی شناخت بوین بھاوسر ولد مہیش بھاوسر کے طور پر کی گئی ہے، جنہیں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پہلگام میں مردہ لایا گیا ، اور اس کی بیوی آونی بھوسر، جو اپنی بائیں ٹانگ میں شدید صدمے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔زخمی سیاحوں کی شناخت اشوک بھائی اور اسکی بیوی نینا بین کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں گجرات کے رہائشی ہیں اور جدید طبی نگہداشت کے لیے ریفر کیے جانے سے پہلے ان کا علاج جاری ہے۔دریں اثنا، گاڑی کا ڈرائیور بھی اس حادثے میں زخمی ہوا ہے اور اسے علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج(جی ایم سی) اننت ناگ ریفر کر دیا گیا ہے۔