نئی دہلی/عظمیٰ نیوز سروس/پیر کو پیٹرول کی قیمتوں میں 2.61 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2.71 روپے کا اضافہ کیا گیا، جو دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں چوتھا اضافہ ہے ۔تازہ ترین اضافہ 15 مئی سے مجموعی طور پر تقریباً 7.5 روپے فی لیٹر تک ہو گیا ہے۔دہلی میں پٹرول کی قیمت 99.51 روپے سے بڑھ کر 102.12 روپے فی لیٹر ہو گئی، جب کہ ڈیزل 92.49 روپے سے بڑھ کر 95.20 روپے تک پہنچ گیا۔دو سال سے زیادہ عرصے تک منجمد رہنے کے بعد ایندھن کی قیمتیں اب مئی 2022 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ گھریلو کھانا پکانے والی گیس ایل پی جی کی قیمتوں میں مئی کے وسط سے 60 روپے فی 14.2 کلوگرام اورسی این جی کی قیمتوں میں 4 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔