راجوری //راجوری کے پوٹھہ علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ایک وفد نے ایگزیکٹوانجینئر محکمہ بجلی کے دفتر پہنچ کر یہ شکایت کی کہ ان کی بجلی سپلائی چھ ماہ سے متاثر ہے ۔اس موقعہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پوٹھہ گاؤں میں بجلی صرف نام کی ہے اور اگر بجلی کا پتہ لگانا ہوتو بلب کی طرف دیکھنا پڑتا ہے جو مرجھائی سانسیں لے رہا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں کی آبادی زیادہ ہے جسے بجلی فراہم کرنے کے لئے کم وولٹ والا ٹرانسفارمر نصب کیا گیا ہے جسے تبدیل کیاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ ان کی بجلی سپلائی میں بہتری لائی جائے ۔سابق سرپنچ تیرتھ رام نے کہاکہ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سے بھی بات کی جائے گی ۔