پونچھ//ضلع پونچھ میں کوڈ 19ویکسین کے ٹیکے لگائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔اس دوران بڑی تعداد میں یہ اہم ٹیکے لگانے کے لئے اب لوگ آگے آ رہے ہیں۔اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے میڈیکل سپرنا ٹینڈنٹ ضلع ہسپتال پونچھ ڈاکٹر مشتاق حسین جعفری نے کہا کہ اب تک ضلع پونچھ میں تریسٹھ ہزار سے زیادہ لوگوں کو کوڈ19ویکسین کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع پونچھ میں16جنوری کو محکمہ صحت کے عملہ کو ویکسین کے ٹیکے لگا کر اس سلسلہ کی شروعات کی گئی تھی تقریب تین ہزار چاسو ملازموں کو ٹیکے لگائے گئے تھے،جس کے بعد دیگر فرنٹ لائین ورکرس جس کی تعداد تقریبا سات ہزار آٹھ سورہی کو ٹیکے لگائے گئے ،اس کے بعد ساٹھ سال کی عمر سے اوپر کے بزرگوں کو اب دیگر لوگوں کو بھی یہ اہم ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح اب تک تریسٹھ ہزار سے ذائد افرراد کو ویکسی نیشن کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ویکسی نشن کے لئے 65 مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کو جتنی ضرورت ہوتی ہے سرکار کی جانب سے اتنی ویکسین ان کو دستیاب کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ جلد سے جلد یہ ضروری ٹیکے تمام عوام کو لگائے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پونچھ میں کوڈ 19کے نمونوں کی جانچ بھی بڑی سطح پر ہورہی ہے۔انہوں نے کوڈ 19کے مثبت معاملات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت تک ضلع میں کل 2900افراد کی رپورٹس مثبت آئی ہے جن میں اکثر صحت یاب ہوئے ہیں اس وقت کم و پیش چار سو فعال معاملات ہیں جن کا ہر ممکن علاج ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ویکسی نشن کے سلسلہ میںلوگوں کو بیدار کیا جا رہا ہے اس کے لئے مختلف محکمہ جات کے ملازموں کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور ویکیسن کے انجکشن ضرور لگائیں۔