پونچھ//آنگن واڑی ورکروں نے اپنے مطالبات کے حق میں پونچھ میں احتجاج کیا ۔ ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے دورہ پونچھ کے دوران اپنے مطالبات حل کرنیکی مانگ کو لے کر آنگن واڑی کارکنوں نے صدر مقام پر زبردست احتجاج کیا۔ اس دوران انہوں نے نعرے بازی کر تے ہوئے پرزور مطالبہ کیا کہ ان کے تمام مطالبات کو حل کیا جائے۔ان کاکہناتھاکہ سرکار کی ورکر کش پالیسی سے وہ سخت پریشان ہیں اور حکومت کو چاہئے کہ ان کے ساتھ ہمدردانہ سلوک کیاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ ان کے مطالبات پورے کئے جائیں نہیں تو وہ بڑے پیمانے پر احتجاج کریںگی ۔ اس دوران آنگن واڑی کارکنوں نے احتجاجی ریلی بھی نکالی۔