پونچھ قصبہ میں فوج نے تلاشی مہم چلائی

پونچھ//مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پونچھ قصبہ بشمول پرانی پونچھ کے کچھ حصوں میںتلاشی مہم چلائی ۔حکام نے بتایا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی رات پونچھ شہر کے پرانی پونچھ علاقے سے تین لوگوں کی مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع ملی جس کے بعد سیکورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

 

حکام نے بتایا کہ اس دوران علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا جبکہ صبح کے اوقات میں تلاشی شروع کی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس، فوج اور مرکزی نیم فوجی دستوں کی مشترکہ ٹیموں نے تلاشی لی جو دوپہر کے آخر تک جاری رہی اور سینئر افسران بھی موقع پر موجود رہے۔حکام نے بتایا کہ علاقے میں سیکورٹی چوکسی برقرار ہے۔