پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے صدر مقام پر محلہ شیر کشمیر،محلہ شنکر ، محلہ قصاباں اور دیگر محلہ جات میں محکمہ بجلی نے بجلی کی چوری کرنے والوں اور بجلی پر زیادہ دبائو بنانے والوں کے خلاف ایک مہم کا آغاز کیا۔ایکس ای این محکمہ بجلی پونچھ ارشاد حسین، اے ای ای محمد افضل اوربجلی محکمہ کے اہلکاروں نے کئی گھروں میں چھاپے مارتے ہوئے بجلی کے غیر قانونی کنکشنوں کیساتھ ساتھ ہیٹر ،بائیلر و دیگر مصنوعی مشینری بھی ضبط کرلی ۔ اس دوران محلہ شیر کشمیر، محلہ شنکر نگر اور محلہ قصاباں میں محکمہ کے افسروں اور اہلکاروں نے کئی گھروں ، ہوٹلوں اور دکانوں میں چھاپہ مار کر ہیٹر ، بوایلر ، روم ہیٹر وغیرہ ضبط کئے۔ چیف ایگز یکٹو انجینئر محکمہ بجلی پونچھ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کہا کہ محکمہ کسی کو بجلی کا نا جائز استعمال نہیں کرنے دیں گا۔انھوں نے کہاں جہاں عوام بجلی کی بہتر سپلائی کی مانگ کرتے ہیں وہیں بجلی کا نا جائز استعمال بھی ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر لوگ خود ہی باز آجاتے ہیں تو ٹھیک وگرنہ محکمہ کع قانونی کارروائی کرنی پڑے گی۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بجلی کا صحیح استعمال کریں تا کہ بجلی سپلائی میں خلل پیدا نہ ہو اور ٹرانسفارمروں کو بھی کوئی نقصان نہ پہنچے۔