پونچھ// پونچھ راولاکوٹ راہ ملن ہفتہ وار بس سروس حسب معمول اس بار بھی جاری رہی ۔اس بس سے اس بار کل 12 مسافروں نے چکاں دا باغ کے راستے سفر کیا۔ پونچھ سے راولاکوٹ کو روانہ ہونے والی بس سے کسی بھی مسافر نے سفر نہیں کیا جبکہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے راولاکوٹ سے چکاں داباغ کے راستے پونچھ سپورٹس سٹیڈیم میں پہنچی بس سے کل12 مسافر یہاں پہنچے جو سبھی پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے راولاکوٹ سے پونچھ اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کرنے آئے ہیں۔اس دوران راوکوٹ سے بھی کوئی پونچھ کا مسافر واپس نہیں لوٹا۔اس سلسلہ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کسٹوڈین چکاں دا باغ تنویر احمد نے کہا کہ ان کی طرف سے مسافروں کو ہر طرح کا تعاون دیاجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ چکاں داباغ کے راستے سے تجارت اور راہ ملن بس سروس مزید ترقی کرے لیکن جنگ بندی کی خلااف ورزی کے باعث اس تجارت اور بس سروس کو نقصان پہنچ رہا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہندوپاک دونوں حکومتوں کے اعلیٰ حکام اس سلسلہ میں بات چیت سے اپنے مسائیل حل کر کے دوستانہ تعلقات قائم کریں گے۔